BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 02 April, 2004, 11:15 GMT 16:15 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
عرفات کو ایریئل شیرون کی دھمکی
شیرون
’عرفات کے پاس اپنی زندگی کی کوئی انشورنس پالیسی نہیں ہے‘
اسرائیلی وزیر اعظم ایریئل شیرون نے ڈھکے چھپے الفاظ میں فلسطینی رہنما یاسر عرفات کو دھمکی دی ہے کہ انہیں قتل کرنے کے لئے نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔

شیرون نے ایک اسرائیلی اخبار کو بتایا ہے کہ یاسر عرفات اور لبنانی تنظیم حزب اللہ کے رہنما کو اپنے آپ کو ’محفوظ‘ تصور نہیں کرنا چاہئے۔

’ہر وہ شخص جو کسی یہودی کو ہلاک کرتا ہے یا اسرائیلی شہری کو نقصان پہنچاتا ہے یا پھر یہودیوں کو ہلاک کرنے کے لئے لوگ بھیجتا ہے، وہ ہمارے نشانے پر ہے‘۔

’اسرائیل کی سکیورٹی کونسل نے یہ باقاعدہ طور پر طے کرلیا تھا کہ یاسر عرفات کو ہٹا دیا جائے‘۔

اس اقدام کی بین الاقوامی سطح پر مذمت کی گئی تھی۔

شیرون نے بعد میں کہا تھا کہ ان کا یاسر عرفات کو ہلاک کرنے کا منصوبہ نہیں تھا۔ انہوں نے یہ یقین دہانی بھی کروائی تھی کہ انہوں نے امریکہ سے وعدہ کیا ہے کہ وہ عرفات کو کوئی نقصان نہیں پہنچائیں گے۔

تاہم جمعرات اور جمعہ کو یہودی مقدس دن کے موقع پر شیرون کے کئی انٹرویوز شائع ہوئے ہیں جس میں انہوں نے یاسر عرفات کو مبہم انداز میں دھمکی دی ہے۔

ایک اسرائیلی اخبار کے مطابق ایریئل شیرون نے کہا ہے’عرفات کے پاس اپنی زندگی کی کوئی انشورنس پالیسی نہیں ہے اور سب کو معلوم ہے کہ کسی بھی پیش رفت کی راہ میں وہ سب سے بڑی رکاوٹ ہیں‘۔

اسرائیلی وزیراعظم اسرائیلی شہریوں کی ہلاکتوں کا ذمہ دار یاسر عرفات کو ٹھہراتے ہیں۔

فلسطینی رہنما، جنہیں دو برس تک رملہ میں محصور رکھا گیا، ان الزامات کی تردید کرتے ہیں۔

شیرون نے مزید کہا وہ غزہ سے اپنی فوجیں واپس بلالیں گے تاہم فوجی گشت کے لئے مصری سرحد کے ساتھ ایک سڑک پر قابض رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چار یہوری بستیاں خالی کردی جائیں گی لیکن اس کے لئے انہوں نے وقت کا تعین نہیں کیا۔

’ہم غزہ چھوڑ دیں گے لیکن اس کے بعد وہاں جو کچھ بھی ہو ہم اس کے ذمہ دار نہیں۔ میں آپ کو بتا رہا ہوں کہ میری بات پر آپ سنجیدگی سے غور کریں کیونکہ میرے پاس ایسا کرنے کی طاقت ہے‘۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد