کیلے کھلاؤ، راز اگلواؤ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کمبوڈیا کی پولیس نے مشتبہ افراد کو کیلے کھلا کھلا کر راز الگوانے کا انوکھا طریقہ نکالا ہے۔ کمبوڈیا کے دارالحکومت نوم پنہہ میں پولیس نے ایک گاڑی سے صابن چرانے کے شبہے میں دو نوجوانوں کو حراست میں لینے کے بعد ان سے اس انوکھے اور غیر روایتی انداز میں پوچھ گچھ کی۔ کمبوڈیا کے ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس مشتبہ ملزمان کو اس قدر کیلے کھلاتی ہے کہ وہ بیزار ہو کر تمام راز اگل دیتے ہیں۔ تاہم سینیئر پولیس افسر یم سیمونی کا کہنا ہے کہ محض اچھے برتاؤ کے اظہار کی خاطر ہی ملزمان کو کیلے پیش کئے جاتے ہیں۔ انہوں نے روزنامہ کمبوڈین ڈیلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ لوگ بھوکے اور پریشان تھے اور ہمارے سوالات کا جواب دینے سے انکار کر رہے تھے لیکن کیلے کھانے کے بعد انہوں نے سوالات کے جواب بھی دیئے اور چوری کا اعتراف بھی کر لیا‘۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||