فالوجہ: امریکی فوجی ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق میں موجود امریکی فوجی حکام نے کہا ہے کہ بغداد کے مغرب میں ایک فوجی قافلے پر حملے میں ایک امریکی فوج ہلاک ہو گیا ہے۔ فوجی حکام کے مطابق امریکی فوج کا ایک قافلے فالوجہ کے علاقے میں گشت کر رہا تھا کہ سڑک کے کنارے لگائے گئے بم کے پھٹ جانے سے ایک فوجی ہلاک ہو گیا۔ فالوجہ کا علاقہ امریکی فوج کے خلاف مزاحمت کا گڑ رہا ہے اور اس سے پہلے جمعہ کے روز شہر میں امریکی فوج اور عراقی جنگجؤں میں شدید لڑائی ہوئی تھی۔ امریکی فوج کو اس وقت شدید فائرنگ کا سامنا کرنا پڑا جب وہ شہر میں گھر گھر تلاشی کی غرض سے داخل ہوئی۔ اس لڑائی میں ایک امریکی میرین اور پانچ عراقی ہلاک ہوگئے تھے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||