BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 22 March, 2004, 05:30 GMT 10:30 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
راہول گاندھی انتخاب لڑیں گے
News image
راہول گاندھی اپنی بہن پرییانکا کے ساتھ کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں
بھارت کے سابق وزیراعظم راجیو گاندھی کے بیٹے اور سابق وزیراعظم اندرا گاندھی کے پوتے راہول گاندھی بھارت میں اگلے ماہ ہونے والے انتخابات میں حصہ لیں گے۔

وہ الہ آباد میں اپنے والد کے حلقہ امیتی سے انتخاب لڑیں گے۔

ان کے والد اور دادی کو اس وقت قتل کر دیا گیا تھا جب وہ اپنے مناصب پر فائز تھے۔

راہول گاندھی حزب اختلاف کی بڑی جماعت انڈین نیشنل کانگریس کے ٹکٹ پر انتخاب لڑیں گے۔ گانگریس کی سربراہ ان کی والدہ اور راجیو کی بیوہ سونیا گاندھی ہیں۔

راہول اور ان کی بہن پرییانکا کے سیاست میں آنے کے بارے میں اس وقت سے قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں جب ان کے والد کو تیرہ سال قبل قتل کر دیا گیا تھا۔

راجیو کے قتل کے بعد ان کی اطالوی نژاد بیوہ بادل ناخواستہ سیاست میں آئیں۔

راہول گاندھی کے پرنانا جواہر لعل نہرو آزاد ہندوستان کے پہلے وزیراعظم تھے۔ ان کے بعد ان کی بیٹی اندرا گاندھی دو مرتبہ ہندوستان کی وزیراعظم منتخب ہوئیں۔

فی الحال راہول کی بہن پرییانکا کے سیاست میں آنے کے بارے میں کوئی اعلان نہیں کیا گی تاہم سیاسی مبصرین کا خیال ہے کہ پرییانکا زیادہ سحرانگیز شخصیت کی مالک ہیں اور اگر وہ سیاست میں حصہ لیتی ہیں تو اس سے کانگریس پارٹی کو بڑی تقویت مل سکتی ہے۔

تاہم نہرو خاندان کی سیاسی زندگی میں ایک اہم موڑ اس وقت آیا جب گزشتہ ماہ راہول کے چچازاد ورون اور چچی مانیکا گاندھی نے حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد