BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 20 March, 2004, 10:44 GMT 15:44 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سو میچ، بائیس گول، انسانی سمگلنگ اور جیل
روانڈا کی فٹ بال ٹیم کے کپتان کو جیل
روانڈا کی فٹ بال کی ٹیم کے کپتان ڈیزائر موبونا بوسیا کو انسانی سمگلنگ کے الزام میں بیلجیئم کی جیل میں ڈال دیا گیا ہے۔

بیلجیئم کے عدالتی اہلکاروں نے بتایا کہ ڈیزائر پر الزام ہے کہ انہوں نے روانڈا کے ایک بچے کو اپنا بچہ ظاہر کر کے وہاں لانا چاہا۔ کپتان ڈیزائر بیلجیئم کی فرسٹ ڈویژن میں ٹیم میں کھیلتے ہیں۔

استغاثے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ روانڈا کے کپتان پیر تک جیل کی سلاخوں کے پیچھے رہیں گے اور اس دوران مزید انکوائری جاری رہے گی۔

اسی الزام میں روانڈا کے ایک جوڑے سے بھی تفتیش کی جا رہی ہے۔

اس سال کے اوائل میں کانگو کے گلوکار پاپا ویمبا پر بھی بیلجیئم میں انسانی سمگلنگ کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

ان کے بارے میں کہا گیا تھا کہ انہوں نے کانگو سے سینکڑوں افراد کو بیلجیئم منتقل کرنے کے لئے اپنے بینڈ کو استعمال کیا۔

روانڈا کی ٹیم کے کپتان ڈیزائر نے اس سال اپنے ملک کی ٹیم کی قیادت کی تھی اور وہ افریقی ٹیموں کے فائنل تک پہنچ گئی تھی جس میں بالاخر روانڈا نے اپنے حریف کانگو کے خلاف فتح حاصل کی تھی۔

ستائیس سالہ ڈیزائر کو جمعرات کے روز اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ ایک ٹریننگ سیشن میں تھے۔

وہ انیس سو پچانوے میں بیلجیئم آئے تھے جب ان کی عمر اٹھارہ برس تھی۔ اس سے قبل وہ ترکی بھی گئے تھے۔

انہوں نے اپنے کلب سینٹ ٹروڈن کی طرف سے ایک سو میچ کھیل کر بائیس گول کیئے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد