BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 18 March, 2004, 03:53 GMT 08:53 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سعودی عرب میں نو سو امام معطل
-
سعودی عرب میں اماموں کی معطلی
اطلاعات کے مطابق سعودی عرب نے نو سو مقامی مذہبی اہلکاروں کو غفلت برتنے کے الزام میں معطل کر دیا ۔
اسلامی امور سے متعلق وزارت میں مشاورتی کمیٹی کے سربراہ کے حوالے سے بتایا گیا کہ اس سلسلے میں متعدد خامیاں پائی گئی تھیں۔

مغربی مبصرین سعودیہ میں مذہبی خطبوں اور اس کے تعلیمی نظام کو شدت پسندی کی بنیاد بنانے کا ذمےدار ٹھراتے رہے ہیں۔اسکول کی کتابوں میں سے ان اسباق کو پہلے ہی نکالا جا چکا ہے جن سے غیر مسلموں کے لئے نفرت بھڑکتی تھی ۔

گزشتہ برس تقریباً ایک ہزار چار سو اماموں کو معطل کیا گیا تھا اور ان میں سے کئی کو تربیت حاصل کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔

کمیٹی کے سربراہ نے بتایا کہ ان لوگوں کی مدد کے لئے سیمیناروں کا انعقاد کیا جائے گا جن سے اکثر غلطیاں ہوتی ہیں اور پورے ملک میں اس کمیٹی کی شاخیں ہونگی۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد