شام کے قونصل خانے پر قبضہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
شام سے تعلق رکھنے والے تقریباً بیس کردوں کے ایک گروہ نے جینیوا میں شام کے قونصل خانے پر قبضہ کرلیا ہے۔ یہ کارروائی شمال مشرقی شام میں کرد اقلیت پر ہونے والے حملوں کے خلاف احتجاجی طور پر کی گئی ہے۔ اس علاقے میں کردوں کے خلاف کارروائیوں میں گزشتہ چند دنوں سے تیزی آگئی ہے۔ سوئٹزرلینڈ کی پولیس نے قونصل خانے کے داخلی دروازے کا راستہ بند کردیا ہے تاہم ابھی تک مظاہرین کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔ مظاہرین نے شام کے حکام پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے جمعہ کے روز فٹ بال میچ کے بعد ہونے والی تشدد آمیز کارروائیوں کے بعد تنازعہ کو مزید ہوا دی ہے۔ جمعہ کو پولیس اور فٹ بال میچ دیکھنے والے چند تماشائیوں کے درمیان جھڑپ ہوگئی تھی جس میں کم از کم نو کرد ہلاک ہوئے تھے۔ جمعہ کے واقعات کے بعد ہفتہ اور اتوار کو ہنگامہ آرائی جاری رہی جس میں کہا جا رہا ہے کہ کئی افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ تاہم اس بارے میں متنازعہ اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ جینیوا میں اقوام متحدہ کے حقوق انسانی کے کمیشن کا اجلاس بھی پیر سے شروع ہوا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||