پوپ کی شاعری ہٹ ہوگئی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کلیساۓ روم نے اعلان کیا ہے کہ پوپ جان پال دوئم کی نظموں کا مجموعہ بیس زبانوں میں شائع ہو گیا ہے۔ اور اب تک اس کی دس لاکھ کاپیاں فروخت ہو چکی ہیں۔ پوپ جان پال کی نظموں کا یہ مجموعہ پہلی بار گزشتہ برس چھپا تھا۔ اور صرف پوپ کے آبائی ملک پولینڈ میں ہی اس کی تین لاکھ فووخت ہوئی تھیں جس کے بعد مزید کاپیاں چھاپی گئیں۔ پوپ کے ایک قریبی ساتھی کا کہنا ہے کہ اس کی اشاعت میں پوپ کے چند دوستوں نے مدد کی پیشکش بھی کی تھی مگر پوپ نے تمام کام خود ہی انجام دیا۔ زیادہ تر نظمیں قدرت کے مختلف پہلوؤں پر لکھی گئی ہیں۔ انہی میں سے ایک کا عنوان ہے ”جھرنا‘، جس میں پوپ نے یہ بتانے کی کوشش کی ہے کہ اگرانسان کسی وسیلے کا متلاشی ہے تو اسے نہ صرف ہوا کے مخالف چلنا ہوگا بلکہ اپنی تلاش کی جدو جہد میں ہار ماننے سے بھی گریز کرنا ہوگا۔ روم کی سہہ لوحی تصویر نامی مجموعے کا ترجمہ کورین، جاپانی اور رومانوی زبان میں بھی کیا گیا ہے۔ کلیساۓ روم کے ترجمان کے مطابق تقریباً چھ لاکھ کاپیاں تو صرف پولینڈ میں ہی چھاپی جا چکی ہیں۔ اسی مجموعے میں مشہور بت تراش مائیکل اینجلو کی چند تصاویر اور پوپ کے ہاتھ سے لکھے ہوۓ دو صفحوں کی نقل شدہ کاپیاں بھی شامل ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||