BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 29 February, 2004, 19:34 GMT 00:34 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ہیٹی کے صدر اقتدار سے دستبردار
صدر ارسٹیڈ کو پہلے بھی منتخب ہونے کے فوراً بعد جلاوطن ہونا پڑا تھا
صدر ارسٹیڈ کو پہلے بھی منتخب ہونے کے فوراً بعد جلاوطن ہونا پڑا تھا
ہیٹی کے صدر ژاں برٹرینڈ ارسٹیڈ نے ملک میں تین ہفتے سے جاری خانہ جنگی کے نتیجے میں اقتدار سے دستبردار ہو کر جلاوطنی اختیار کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ انہوں نے ملک کے وسیع تر مفاد میں کیا ہے تاکہ مزید خون نہ بہے۔ ان کے اعلان کے ساتھ ہی ان علاقوں میں جشن منایا گیا جہاں باغیوں کا قبضہ ہے تاہم دارالحکومت میں مشتعل ہجوم نے توڑ پھوڑ کی اور کئی جگہوں پر آگ لگائی۔ لوٹ مار کے واقعات کی اطلاعات بھی آرہی ہیں۔

ملک کی اعلیٰ ترین عدالت کے سربراہ نے آئین کے مطابق حکومت کی باگ دوڑ سنبھالنے کا اعلان کیا ہے۔

ہیٹی میں نامزد امریکی سفیر نے کہا ہے کہ ملک میں امن و امان کی صورتِ حال کو قابو میں لانے کے لئے جلد از جلد بین القوامی فوج تعینات کی جائے گی۔ جمعے کے روز تین بحری جہازوں پر موجود تین ہزار امریکی فوجیوں کو ہیٹی جانے کے لئے تیار رہنے کا حکم دے دیا گیا تھا۔

امریکہ اور فرانس نے صدر ارسٹیڈ سے اقتدار چھوڑنے کا مطالبہ کیا تھا اور آخری دنوں میں وائٹ ہاؤس نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ تاہم امریکی وزارتِ داخلہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ صدر کی درخواست پر امریکہ ملک سے ان کی باحفاظت رخصتی کو یقینی بنائے گا۔

ہیٹی کی خانہ جنگی کی وجہ دو ہزار میں ہونے والے انتخابات ہیں جن کے بارے میں حزبِ اختلاف کا کہنا ہے کہ ان میں دھاندلی کی گئی تھی۔ پچھلے تین ہفتوں میں باغیوں نے ملک کے زیادہ تر حصوں پر کنٹرول حاصل کر لیا تھا۔

صدر ارسٹیڈ کو پہلے بھی منتخب ہونے کے فوراً بعد جلاوطن ہونا پڑا تھا تاہم تین سال بعد امریکی فوجی مداخلت کے ذریعے وہ واپس اقتدار میں آئے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد