BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 26 February, 2004, 02:24 GMT 07:24 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
جنرل مشرف پر امریکی تنقید
واہٹ ہاوس
واشنگٹن میں بدھ کے روز امریکی حکومت کی طرف سے جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں صدر جنرل پرویز مشرف کی حکومت پر انسانی حقوق کی پامالی کے حوالے سخت تنقید کی گئی ہے۔

انسانی حقوق کی صورت حال کے حوالے سے شائع ہونےوالی اس سالانہ رپورٹ میں کہا گیا ہے پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے ادارے وسیع پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہے ہیں جن میں ماورائے عدالت قتل اور بے جا قوت کا استعمال شامل ہے۔

انسانی حقوق کی اس بین القوامی رپورٹ میں امریکی وزارتِ خارجہ نے صدر مشرف پر سیاسی مخالفین کو قید کرنے اور حراساں کرنے کا الزام لگایا ہے۔

امریکی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ سن دو ہزار تین میں بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کی گئی جن میں ماورائے عدالت قتل کے علاوہ تشدد کا بے جا استعمال بھی شامل ہے۔

اس رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان میں حکومتی اداروں میں کرپشن اور نااہلی کی صورت حال باوجود صدر مشرف کی طرف سے کی جانے والی اصلاحات کے اب بھی بہت سنگین ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ اعلی حکومتی سطح پر کرپشن میں کچھ کمی آئی ہے۔

پولیس پر تنقید کرتے ہوئے کہا گیا کہ وہ پاکستانی خواتین کی آبروریزی اور تشدد میں بھی ملوث ہے۔

عدلیہ کی کارکردگی کا جائزہ لتیے ہوئے رپورٹ میں کہا گیا کہ عدلیہ کا وقار بری طرح مجروح ہوا ہے اور اس پر لوگوں کے اعتماد میں کمی آئی ہے۔

پاکستان پر تنقید ایک ایسے وقت کی گئی ہے جب صدر مشرف کی حکومت امریکی فوج کو القاعدہ اور طالبان کے خلاف کارروائیاں کرنے میں پوری مدد فراہم کر رہی ہے۔

واشنگٹن میں پاکستانی صحافی اور تجزیہ نگار شاہیں صہبائی نے بی بی سی اردور سروس میں اس رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ رپورٹ ہر سال شائع ہوتی ہے اور اس میں کئی گی تنقید کی حیثیت تنقید برائےتنقید سے زیادہ کچھ نہیں۔

شاہین صہبائی کا کہنا تھا کہ یہ ریکارڈ کی درستگی کے لیے کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے صدر مشرف اور امریکی حکومت کے درمیان پائے جانے والے تعاون پر کوئی اثر نہیں پڑے گا

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد