BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 26 February, 2004, 20:05 GMT 01:05 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
فصیل پرتنازعہ، دو فلسطینی ہلاک
 احتجاجی مظاہرہ
فصیل کی تعمیر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ جھڑپ میں تبدیل ہوگیا
غرب اردن میں اسرائیلی فصیل کی تعمیر کے خلاف احتجاجی مظاہرے کے دوران دو فلسطینی ہلاک ہوگئے ہیں۔ یہ غرب اردن میں متنازعہ فصیل کی تعمیر کی مزاحمت کے سلسلے میں ہونے والی پہلی ہلاکتیں ہیں۔

فلسطینی حکام نے کہا ہے کہ یہ ہلاکتیں اس وقت ہوئیں جب غرب اردن کے ایک گاؤں میں اسرائیلی فوجیوں نے پتھر پھینکنے والے فلسطینی نوجوانوں پر فائرنگ کردی۔ اس علاقے میں فصیل کی تعمیر کا کام دو روز قبل شروع ہوا تھا۔

فصیل کے خلاف کئے جانے والے احتجاجی مظاہرے میں گیارہ فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔ مظاہرین فصیل کی تعمیر روکنے کی کوشش کررہے تھے۔ ان مظاہروں میں ہزاروں فلسطینی شامل تھے۔

اس سے قبل دو فلسطینی مسلح افراد کو اس وقت گولی مار کرر ہلاک کردیا گیا تھا جنہوں نے غزا میں اریز کے مقام پر ایک اسرائیلی فوجی کو ہلاک کیا تھا۔

اطلاعات کے مطابق مشتعل فلسطینی فصیل کی تعمیر روکنے کے لئے اسرائیلی بلڈوزروں کے آگے لیٹ گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے جواباً آنسو گیس کے شیل پھینکے، ربر کی گولیاں برسائیں حتٰی کہ مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آگ کا استعمال بھی کیا۔

چوبیس سالہ علی داؤد نے بتایا کہ وہ پتھر پھینک رہے تھے جب اسرائیلی فوجیوں نے ان کی دائیں ٹانگ پر گولی ماردی۔ علی نے بتایا ’ہم انہیں اپنی زمین پر فصیل تعمیر کرنے سے روکنا چاہ رہے تھے مگر وہاں جا کر ہمیں معلوم ہوا کہ وہاں تو دو سو سے زائد اسرائیلی فوجی موجود تھے‘۔

احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ غرب اردن کے دیگر گاؤوں تک جا پہنچا ہے۔

فلسطینی تنظیم الاقصیٰ بریگیڈ نے اریز کے مقام پر کئے گئے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے جس میں ایک اسرائیلی ہلاک ہوا تھا۔ اس ہلاکت کے بعد علاقے میں جھڑپ کچھ دیر تک جاری رہی اور اسرائیلی فوج نے دو فلسطینیوں کو ہلاک کردیا۔

اریز اسرائیل اور غزا کی پٹی کے درمیان سرحد پر واقع ہے۔ جنوری سے اس علاقے میں سکیورٹی بڑھادی گئی تھی جب ایک خودکش حملہ آور فلسطینی خاتون کے حملے میں چار اسرائیلی ہلاک ہوگئے تھے۔

اسرائیل نے اب اس کراسنگ کو بند کردیا ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد