بمبئی کی ڈانس باروں پر چھاپے | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کے شہر بمبئی میں منگل کی رات ایک بڑے آپریشن میں پولیس نے شہر کی باون باروں پر چھاپے مار کر ان میں کام کرنے والی سات سو لڑکیوں سمیت پندرہ سو افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس کمشنر اے این رؤے کی نگرانی میں ہونے والے اس آپریشن میں گرفتار ہونے والوں میں ان باروں کے سات سو گاہک بھی شامل تھے۔ پولیس کے جوائینٹ کمشنر جاوید احمد نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ اتنے بڑے پیمانے پر یہ اپنی نوعیت کا پہلا آپریشن تھا۔ مسٹر احمد کے مطابق آپریشن کا مقصد ان باروں کی طرف سے مختلف قوانین کی خلاف ورزی ہے جن میں جسم کی غیر مہذب نمائش سے متعلق قوانین بھی شامل ہیں۔ بمبئی میں اس طرح کی تقریباً ایک ہزار باریں ہیں جہاں ناچ اور گانے کو تفریح کے طور پر پیش کیا جاتا ہے۔ گرفتار شدہ افراق کو بدھ کے روز مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ جب مسٹر احمد سے پوچھا گیا کہ اس غیر قانونی دھندے میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف کوئی کارروائی کی جائے گی یا نہیں تو ان کا کہنا تھا کہ اگر اس سلسلے میں کوئی اہلکار ملوث پایاگیا تو اس کے خلاف کارروائی ضرور کی جائے گی۔ مسٹر احمد کا کہنا تھا کہ کیونکہ ان باروں کے پاس باقاعدہ لائیسنس موجود ہیں لہذا پولیس ان کو کاروبار کرنے سے نہیں روک سکتی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||