BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 24 February, 2004, 14:10 GMT 19:10 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بھارت: دس لاکھ ملازمین کی ہڑتال
ہڑتال
ہڑتال سے سرکارح اور نیم سرکاری اداروں کی پیداواری صلاحتی اور کارکردگی شدید متاثر ہوئی ہے
بھارت میں سرکاری اور نیم سرکاری اداروں کے دس لاکھ ملازمین ہڑتال کے حق کے خلاف دیے جانے والے عدالتی فیصلے کے خلاف اور تنخواہوں میں اضافے کے لیے منگل کو ایک روزہ ہڑتال کی۔

اس ہڑتال کی وجہ سے ان سرکاری اور نیم سرکاعری اداروں کی کارکردگی اور پیداواری صلاحیت شدید متاثر ہوئی ہے۔

بھارتی سپریم کورٹ نے ایک فیصلے میں قرار دیا تھا کہ سرکاری اور نیم سرکاری اداروں کے ملازین کو ہڑتال کرنے کا کوئی حق حاصل نہیں ہے کیونکہ ان کی ہڑتال سے دوسرے شہریوں کو تکلیف ہوتی ہے اور ملکی معیشت کو نقصان پہنچتا ہے۔

بھارت میں سرمایہ کاری کے ایک مشاورتی ادارے انڈین ڈاٹ کام کے چیف ایگزیکٹو افسر وجے بھمبوانی نے بی بی سی آن لائن کو بتایا ہے کہ ہڑتال نے اپنے مقاصد حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ’ہڑتال نے بڑی حد تک مالیاتی مارکیٹ کو مفلوج کر دیا ہے۔‘

وجے ھمبوانی کا کہنا تھا کہ منگل کو نہ تو سرمائے کا کوئی لین دین ہوا، نہ چیک کیش ہوئے اور نہ ہی کوئی اور مالیاتی ٹرانزکشن ہوئی۔

خبر رسان ادارے ایسو سی ایٹیڈ کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے مغربی مالیاتی دارالحکومت ممبئی بھی جزوی طور پر بند رہا اور تقریباً تمام مالیاتی ادارے بند رہے۔

بنگلور میں بھی جو انفارمیشن ٹیکنالوجی کا مرکز ہے سرکاری اداروں میں کام نہیں ہوا۔

ہڑتال کا سب سے زیادہ اثر مغربی بنگال میں جہاں کیمونسٹ حکومت ہے، دیکھا گیا۔

مغربی بنگال میں تمام پروامیں بند رہیں، کوئی ریل نہیں چلی اور نہ ہی سرکوں پر کوئی بس دیکھنے میں آئی۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد