BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 19 February, 2004, 23:54 GMT 04:54 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ریورس گاڑی چلانے والے کا امن مشن
-
الٹی چلنے والی گاڑی
ایک بھارتی ٹیکسی ڈرائیور نے بھارت اور پاکستان کے درمیان امن اور دوستی کو فروغ دینے کے لئے بیک گیئر میں ٹیکسی چلا کر پاکستان جانے کا منصوبہ بنایا ہے

بھارت کی ریاست پنجاب کے ٹیکسی ڈرائیور ہر پریت دیوی پچھلے دو سال سے اس طرح ٹیکسی چلا رہے ہیں۔

انہوں نے پاکستان کے اپنے سفر کا خرچ پورا کرنے کے لئے اپنا گھر گروی رکھ دیاہے۔ ہرپریت دیوی نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کرنے کے پیچھے فلسفہ یہ ہے کہ کبھی کبھی حالات کو بہتر بنانے کے لئے پیچھے جانا اچھا ہوتا ہے۔

بھارت اور پاکستان کے تعلقات بہتر بنانے کے بارے میں وہ کہتے ہیں کہ ان ملکوں کے لوگوں کے تعلقات دوبارہ ویسے ہی ہوجانے چاہیں جیسے آزادی سے پہلے تھے

بیک گیر میں گاڑی چلانے کا سلسلہ کیسے شروع ہوا یہ پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ دو سال پہلے وہ کچھ طلبہ کو چھوڑنے جا رہے تھے انہوں نے دیکھا کہ انکی گاڑی آگے نہیں چل رہی تو انہوں نے گاڑی بیک گیئر میں چلانی شروع کی اسکے ساتھ ہی انہوں نے بیک گیئر میں گاڑی چلانے کا ریکارڈ قائم کرنے کا فیصلہ کیا۔

انکا کہنا ہے کہ حکومتِ پنجاب نے اب انہیں اس طرح گاڑی چلانے کی اجازت دیدی ہے انہوں نے بتایا کہ وہ اس طرح پچاسی کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلاسکتے ہیں اور امید ہے کہ ہو اسے سو کلو میٹر فی گھنٹہ تک لے جا سکتے ہیں۔

ہرپریت کہتے ہیں کہ انکے پاس کوئی ریڈار یا ویڈیو اسکرین نہیں ہے اس لئے انہیں پیچھے مڑ کر دیکھنا پڑتا ہے ۔اسکے علاوہ گاڑی کی ہیڈ لائٹس پیچھے لگوائی ہیں اور گاڑی کو آگے لیجانے والے گیئروں میں کچھ تبدیلی کرائی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس طرح گاڑی چلانے سے انہیں صحت کے کئی مسائل کا سامنا ہے ۔ مثلاً گردن میں درد رہتا ہے کئی مرتبہ قے بھی ہو جاتی ہے پورے جسم کو ٹیڑھا کرکے گاڑی چلانے کے سبب کمر میں درد بھی ہوتا ہے

لیکن انکا خیال ہے کہ کچہ پانے کے لئے تکلیفیں تو اٹھانی ہی پڑتی ہیں۔

ہرپریت پاکستان کے بعد امن اور دوستی کا پیغام لیکر دنیا کے دوسرے مقامات پر بھی جانا چاہتے ہیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد