BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 19 February, 2004, 09:35 GMT 14:35 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
انٹرنیٹ: سزا دینے کا نیا ذریعہ

انٹرنیٹ
اب انٹرنیٹ کے استعمال میں انتہائی تیزی سے اصافہ ہو رہا ہے
انٹرنیٹ نے جہاں ہماری زندگی کے دیگر شعبوں کو متاثر کیا ہے وہاں ازدواجی زندگیاں بھی اس سے محفوظ نہیں ہیں۔

ای میل کے ذریعے دوستیاں، محبتیں اور شادیاں تو اب عام بات ہو گئی ہیں لیکن متحدہ عرب امارات کی ایک عورت کو اس وقت اپنی دنیا تاریک ہوتی دکھائی دی جب دفتر پہنچتے ہی اسے اس کے شوہر کی جانب سے ایک ایسی ای میل ملی جس میں طلاق کا تقاضا کیا گیا تھا۔

وہ اس ای میل کو پڑھ کر حیران ہوئی کیونکہ دفتر کے لیے گھر سے روانہ ہونے سے قبل اس کے شوہر نے اسے خوشگوار انداز سے ہم بوسہ ہوتے ہوئے رخصت کیا تھا۔

وہ مسلسل سوچ رہی تھی کہ اتنے محبت بھرے انداز سے رخصت کرنے کے بعد اچانک آخر ایسی کیا بات ہوئی کہ اس کے شوہر نے اسے رخصت کرتے ہی گھر کے کمپیوٹر سے طلاق کا ای میل بھیج دیا۔

طلاق کے اس ای میل میں خاص طور پر ان کی بیٹی کا ذکر کیا گیا تھا اور کہا گیا تھا کہ اس کے ساتھ بہر طور اچھا برتاؤ کیا جائے گا۔

اس سے دفتر میں کام نہ ہوا۔ وہ ٹوٹے ہوئے دل اور رقت آمیز جذبات کے ساتھ سیدھی محکمۂ انصاف گئی تا کہ داد رسی کی سبیل نکالے۔

اس دوران اس نے کئی بار شوہر سے رابطے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہو سکی۔

اس کے بعد وہ سیدھی گھر گئی اور اپنا سامان باندھا اور بچوں کو ان کے نانا نانی کے پاس چھوڑنے کا انتظام تک کر دیا۔

لیکن ابھی وہ اس سے فارغ ہوئی ہی تھی کہ فون کی گھنٹی بجی۔ اس نے فون اٹھایا تو دوسری طرف اس کا شوہر تھا اور اس کے لہجے میں کوئی تبدیلی نہیں تھی۔

اس نے شوہر سے ای میل کے بارے میں پوچھا تو پتہ چلا کہ اس نے اسے کوئی ای میل نہیں بھیجا۔

مگر اب تیر کمان سے نکل چکا تھا اور محکمہ انصاف اس معاملے میں ملوث ہو چکا تھا اس نے سارے معاملے کی تحقیق کی تو معلوم ہوا کے میل ان کی بارہ سالہ بیٹی نے بھیجا تھا۔

اور وجہ یہ تھی کہ اس کی ماں نے اسے اس کی ہم عمر سہیلیوں کے ساتھ کھیلنے کی اجازت نہیں دی تھی جس کی وجہ سے اس نے ماں سے انتقام لینے کا فیصلہ کیا اورایک ایسا ای میل بھیج دیا جس سے پورے خاندان کی تقدیر تبدیل ہو سکتی تھی

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد