BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 16 February, 2004, 14:37 GMT 19:37 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’ٹی وی دیکھو، آبادی بڑھاؤ‘
سنگا پور میں شرح آبادی بہت کم ہے
سنگا پور میں شرح آبادی بہت کم ہے
سنگا پور میں ٹی وی پرسیکس کے بارے میں دو نئے پروگرام شروع کئے جا رہے ہیں تاکہ ملک میں گرتی ہوئی شرح آبادی کو بہتر کیا جاسکے۔

پروگرم کے میزبان ڈاکٹر وی سیانگ یو، جو ڈاکٹر لًو کے طور پر بھی جانے جاتے ہیں، اس پوگرام میں ناظرین کو سیکس، لًو اور بچے پیدا کرنے کی حکمتِ عملی کے بارے میں آگاہ کریں گے۔

ایک پروگرام میں سیکس تھیراپی کی جائے گی جبکہ دوسرے شو میں مختلف جوڑے حمل ٹہرانے کا مقابلہ کریں گے۔

سنگا پور دنیا کے ان ممالک میں سے ہے جہاں شرح آبادی بہت کم ہے اور ایک تحقیق کے مطابق سن دو ہزار تین میں اوسطً ایک خاتون کے ہاں صرف ایک اعشاریہ دو بچے پیدا ہوئے۔

ڈاکٹر لًو نے بی بی سی کو بتایا کہ ان کے پروگرام میں جوڑوں کو سیکس میں جدت کے گُر سکھائے جائیں گے اور مساج وغیرہ کے طریقے بتائے جائیں گے۔

ڈاکٹر لًو کے دوسرے شو میں دنیا بھر سے مختلف جوڑے پہلے بچہ ٹہرانے کا مقابلہ کریں گے۔

ڈاکٹر لًو کا کہنا ہے کہ ان کے پروگرام کی نوعیت بظاہر سنسنی خیز ہونے کے باوجود ان کا مقصد لوگوں کو اس سلسلے میں تفریح کے ساتھ تعلیم دینا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بچے پیدا کرنے کا تعلق محض سیکس سے نہیں بلکہ یہ طرزِ زندگی سے جڑا ہوا معاملہ ہے۔

ڈاکٹر لًو نے پہلے بھی سنگاپور میں گرتی ہوئی شرحِ آبادی کو کنٹرول کیا ہے جب سن دو ہزار دو میں انہوں نے ایک ایسی مہم چلائی تھی جس میں سیکس کے بارے میں بات کرنے سے ہچکچانے والے نوجوان مشورے کے لئے ڈاکٹرز کو ٹیکسٹ میسج کر سکتے تھے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد