BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 16 February, 2004, 12:41 GMT 17:41 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کپیل دیو فلم کے ہیرو بن گئے
کپیل دیو
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور تیز رفتار بالر کپیل دیو کو ممبئی کی فلمی صنعت بالی وڈ میں ایک باکسر کی زندگی پر بننے والے فلم ’آریا‘ میں مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔

اس فلم کا مرکزی کردار جو ایک پیشہ ور باکسر ہے باکسنگ کو خیر آباد کہہ کر ٹی وی کے لیے کھیلوں کی رپورٹنگ کرنا چاہتا ہے۔

کپیل دیو نے کہا کہ بالی وڈ میں کھلاڑیوں کی زندگیوں پر فلمیں بنانے کی ضرورت ہے تاکہ بھارت کے نوجوانوں کو بین الاقوامی معیار کے پیشہ ور کھلاڑی بننے کی طرف راغب کیا جاسکے۔

اس فلم کی عکس بندی کا کام گزشتہ ہفتے شروع ہوا جس میں بھارت کے عالمی شہرت یافتہ تیز رفتار بالر جنہیں بھارت کی انیس سو تراسی میں ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کی کپتانی کا شرف حاصل ہے باکسر کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

اس فلم کا مرکزی کردار آریا زندگی میں ناکام ہونے والے لوگوں کو یہ پیغام دیتا ہے کہ انہیں مایوس نہیں ہونا چاہیے اور جدوجہد جاری رکھنی چاہیے۔

کپیل بھارت کے پہلے کھلاڑی نہیں ہیں جن پر فلم سازوں کی نگاہِ انتخاب پڑی ہے۔

بھارتی بلے باز اجے جادیجا نے گزشتہ سال ایک رومانی ایکشن فلم میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔ انہوں نے اپنے اس تجربے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ایک سنسنی خیز تجربہ تھا لیکن وہ کرکٹ کو اب بھی ترجیح دیتے ہیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد