محروم کلیاں | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
تعلیم و ثقافت سے متعلق اقوام متحدہ کے ادارے ’یونیسکو‘ کی جانب سے حال ہی میں جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں دنیا بھر میں تعلیم سے محروم بچوں کی سب سے بری تعداد ایشیا میں بستی ہے۔ سال دو ہزار اور دو ہزار ایک کے لیے بائیس ممالک کے سرکاری اعداد و شمار پر مشتمل اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایشیائی ممالک میں ابتدائی تعلیم کی عمر کے چار کروڑ ساٹھ لاکھ بچے اسکول جانے، تعلیم حاصل کرسکنے کے مواقع اور تعلیم کی نعمت سے محروم ہیں۔ تعلیم سے محروم ان بچوں میں تقریباً دو کروڑ اسّی لاکھ بچیاں اور ایک کروڑ اسّی لاکھ بچے شامل ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں تقریباً دس کروڑ چالیس لاکھ بچے تعلیم سے محروم ہیں جن کی پینتالیس فیصد تعداد ایشیائی ممالک میں آباد ہے۔ تعلیم سے محروم ایسے بچوں کی دوسری بڑی تعداد افریقی ممالک میں آباد ہے جو دنیا بھر میں تعلیم سے محروم بچوں کی بیالیس فیصد ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||