ایشیا: آزاد تجارت کا معاہدہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
دو ارب باشندوں کی مجموعی آبادی والے چھ ایشیائی ملکوں نے آزاد تجارت کے معاہدے پر دستخط کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ یہ ممالک آزاد تجارت کے لئے خطہ قائم کریں گے۔ اتوار کے روز بھارت، سری لنکا، تھائی لینڈ اور برما کے وزراء اس معاہدے پر دستخط کریں گے جبکہ نیپال اور بھوٹان بعد میں معاہدے میں شامل ہوں گے۔ اس معاہدے کے تحت بھارت، سری لنکا اور تھائی لینڈ دوہزار بارہ تک تجارتی محصولات کا خاتمہ کر دیں گے جبکہ برما، بھوٹان اور نیپال پانچ برس بعد اس نئے تجارتی انتظام کا حصہ بنیں گے۔ مذاکرات میں بنگلہ دیش بھی شامل تھا تاہم آخری وقت میں وہ یہ کہتے ہوئے الگ ہوگیا کہ اگر محصولات میں کمی سے ہونے والے نقصان کی تلافی نہیں کی جاتی تو وہ اس معاہدے میں شریک نہیں ہوگا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||