کشمیر: چار بھارتی فوجی ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ ایک فوجی ٹرک کے بارودی سرنگ سے ٹکرا جانے کے نتیجہ میں چار فوجی ہلاک جبکہ چھ زخمی ہوگئے ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ دھماکہ ضلع اننتناگ میں کتھشو کے مقام پر ہوا۔ یہ راستہ تفریحی مقام پہلگام کو جاتا ہے۔ یہ فوجی شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کرنے کے لئے جا رہے تھے جب ان کی گاڑی ایک بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی۔ خیال ہے کہ بارودی سرنگ کو ریموٹ کنٹرول سے اڑایا گیا ہے۔ دھماکہ کی ذمہ داری حزب المجاہدین نے قبول کر لی ہے۔ بعض زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ کشمیری رہنماؤں اور بھارتی حکام کے مابین گزشتہ ماہ ہونے والی ملاقات کے بعد یہ تشدد کا سب سے سنگین واقعہ ہے۔ اگرچہ حریف ملکوں پاکستان اور بھارت کے درمیان لائن آف کنٹرول پر فائربندی جاری ہے تاہم شدت پسندوں اور بھارتی حکومت میں ایسا کوئی سمجھوتہ نہیں ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||