BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 04 February, 2004, 04:40 GMT 09:40 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
رحمان براڈوے کا مہمان
اے آر رحمان بامبے ڈریم کی ٹیم کے ساتھ
ہندوستان کے بعد عالمی سطح پر اپنے فن کا لوہا منوایا
دس کروڑ سے زائد البم فروخت کرنے اور بالی وڈ کی پچاس سے زائد فلموں کی موسیقی مرتب کرنے کے بعد رحمان اب عالمی سطح پر دنیاۓ موسیقی کے منصوبوں پر توجہ دینا چاہتے ہیں۔

بی بی سی آن لائین کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اس سال وہ چار سے پانچ ماہ کا عرصہ ہندوستان سے باہر گزاریں گے تاکہ اپنے بین الااقوامی منصوبوں کو پورا وقت دے سکیں۔

سینتیس سال کے شرمیلے سے رحمان نے اپنے کیرئر کا آغاز تو اشتہارات کے لیے موسیقی بنانے سے کیا تھا لیکن اب اپنی انوکھی اور مختلف دھنوں سے وہ بالی وڈ پر راج کر رہے ہیں۔

انکی پرکشش موسیقی میں روایتی ہندوستانی سازوں، مغربی جدید موسیقی اور صوفی موسیقی کا خوبصورت امتزاج دیکھنے کو ملتا ہے ۔

رحمان نے اینڈریو لائیڈ ویبر کے سٹیج ڈرامے بامبے ڈریم کی موسیقی مرتب کی تھی، جو کامیابی سے لندن میں چل رہا ہے اور اپریل میں نیو یارک میں بھی متعارف کرایا جائے گا۔ براڈوے میں چلنے والے ڈرامے کے لیے وہ دو یا تین نئے گانے تیار کر رہے ہیں۔

نیو یارک سے رحمان برمنگھم جائیں گے جہاں وہ مشہورِ عا لم برمنگھم سمفنی آرکسٹرا کو کنڈکٹ کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ وہ نوے نوے منٹ کے دو کنسرٹ کنڈکٹ کریں گے۔

پہلا کنسرٹ انکے ان شاہکار نغموں پر مشتمل ہوگا جنہوں نے انہیں ہندوستان میں بے پناہ شہرت دی، جبکہ دوسرا کنسرٹ فارسی کے صوفی شاعر فریدالدین عطار کی مثنوی ’منطق الطیر‘ کی غنائی تشکیل پر مبنی ہوگا۔

رحمان کا کہنا ہے کہ ابھی تک انہوں نے جو کچھ کیا ہے یہ اس سے بالکل مختلف ہو گا۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد