BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 02 February, 2004, 05:59 GMT 10:59 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
امریکہ: عراق جنگ کی انکوائری
بش
انتخابات کے تناظر میں صدر بش کے لیے انکوایری کے لیے دباؤ خوش کن نہیں ہو گا

بش انتظامیہ جاسوس اداروں کے ذریعے حاصل ہونے والی ان معلومات کی آزادانہ انکوائری کرنے کا اعلان کرنے والی ہے جنہیں عراق پر حملے کا جواز بنایا گیا۔

سینیئر امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اس انکوائری میں اس بات کا جائزہ لیا جائے گا کہ یہ مواد عراق پر حملے کا کس حد تک منصفانہ جواز فراہم کرتا تھا۔

امریکی معائنہ کاروں کے سابق سربراہ ڈیوڈ کے کے اس بیان کے بعد کہ عراق کے پاس بڑے پیمانے پر تباہی کے ہتھیار تھے ہی نہیں، بش انتظامیہ پر انکوائر کے لیے دباؤ بڑھ گیا ہے۔

صدر بش اس سے پہلے اس نوع کی کوئی آزادانہ انکوائری کرانے کی مخالفت کر چکے ہیں تاہم اب انہیں کانگریس میں ریپبلکن اور ڈیموکریٹ دونوں کے زیادہ دباؤ کا سامنا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ انکوائر وارن کمیشن کی طرز پر کرائی جائے گی۔ وارن کمیشن نے صدر کینیڈی کے قتل کی تحقیقات کی تھیں۔

حکومت سے باہر کے ماہرین کےعلاوہ اس تحقیقاتی کمیشن میں دونوں طرف کے سینیٹرز ہوں گے۔ اور انہیں تحقیقات مکمل کرنے کے لیے اگلے سال تک کا وقت دیا جائے گا۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ امریکہ میں اس نوع کی انکوائری کے بعد برطانیہ میں بھی ایسی ہی انکوائری کے لیے دباؤ میں اضافہ ہو گا۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد