| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
انسداد شدت پسندی:بھارتی منصوبہ
بھارت کے زیر انتظام جموں کشمیر میں حکومت نے ایک پر امن زندگی گزارنے کے خواہشمند شدت پسندوں کی گھروں کو واپسی کی حوصلہ افزائی کے لیے ہتھیار ڈالنے کی ایک نئے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔ ریاست کے چیف سیکریٹری ڈاکٹر سدھیر بلیریا نے کہا ہے کہ امن کی طرف تیزی سے تبدیل ہوتے ہوئے ماحول میں وہ شدت پسند بھی فائدہ اٹھاتے ہوئے تشدد کی راہ چھوڑ سکتے ہیں جن کے دل اس بدلتے ہوئے ماحول میں تبدیل ہوگئے ہیں۔ ڈاکٹر سدھیر بلیریا کے مطابق یہ نیا منصوبہ ان شدت پسندوں پر مرکوز ہے جنہوں نے پاکستان کیح سرحد عبور کرلی ہے اور اب اپنے گھروں کو واپس آنا چاہتے ہیں۔ اس نئے منصوبے کے تحت حکومت شدت پسندوں کی اصلاح کے لیے ان کا اکاؤنٹ میں ڈیڑھ لاکھ روپے (فکسڈ ڈپازٹ) جمع کروائے گی جو شدت پسندوں کی جانب سے ہتھیار ڈالنے کے بعد ان کے اچھے رویے کے تین برس مکمل ہونے پر نکالے جاسکتے ہیں۔ حکومت کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کا اطلاق ان لوگوں پر نہیں ہوگا جو اس سے قبل انیس سو پچانوے میں متعارف کرائے جانے والے ایک منصوبے کے تحت ہتھیار ڈال چکے ہیں۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||