| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
ریاض: پانچ سعودی اہلکار ہلاک
سعودی عرب میں پولیس اور شدت پسندوں کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں پانچ سکیورٹی اہلکار اور ایک شدت پسند ہلاک ہوا ہے۔ سعودی دارالحکومت ریاض میں ہونے والی اس جھڑپ کے بعد جاری کیے جانے والے وزارتِ داخلہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ جھڑپ اس وقت ہوئی جب سکیورٹی اہلکار ایک مطلوبہ شخص کی گرفتاری کے لیے مشرقی علاقے میں ایک گھر پر چھاپہ مارنے کے لیے گئے۔ پولیس کو اس گھر کے بارے میں اطلاع ملی تھی کہ وہاں شدت پسندوں نے پناہ لے رکھی ہے۔ ریاض میں النسیم کے علاقے میں جب پولیس اس گھر پر پہنچی تو شدت پسندوں نے فائرنگ شروع کر دی۔ جس کے نتیجے میں پانچ سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے۔ پو لیس کا کہنا ہے کہ اس نے ایک مطلوبہ شدت پسند اور اس کے کئی ساتھیوں کو گرفتار کیا ہے اور مذکورہ گھر سے دو دستی بم، دو مشین گنیں اور پانچ پستول برآمد کیے ہیں۔ سعودی عرب میں دو روز بعد حج ہے اور حکومت پہلے ہی اعلان کر چکی ہے کہ وہ اس موقعہ پر کوئی ناخوشگوار واقعہ نہیں ہونے دے گی۔ تاہم اس اعلان کے بعد اس نوع کا واقعہ ریاض میں رونما ہونا بڑی اہمیت کا حامل تصور کیا ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||