| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
حج: سخت حفاظتی انتظامات
سعودی عرب میں حج کے موقع پر عازمین کی حفاظت کے لئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ ہزاروں فوجیوں پر مشتمل حفاظتی عملہ جس میں انسداد دہشت گردی کے خصوصی دستے بھی شامل ہیں مکہ کے گلی کوچوں میں اپنی ذمہ داریاں سنبھال رہے ہیں۔ ارکان حج کی ادائیگی جمعہ کے روز شروع ہوگی جس میں دنیا بھر سے آئے ہوئے بیس لاکھ سے زیادہ عازمین حج حصہ لیں گے۔ سعودی وزیر داخلہ شہزادہ نائف بن عبدالعزیز خبردار کیا کہ کسی بھی قسم کی گربڑ سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ پچھلے چند ماہ کے دوران سعودی عرب میں شدت پسندی کے مختلف واقعات رونما ہوئے ہیں جن میں درجنوں افراد ہلاک ہوئے۔ وزیرداخلہ نے صحافیوں کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ اگرچہ گڑبڑ نے ہونے کی ضمانت نہیں دی جا سکتی تاہم ’سعودی سکیورٹی اہلکار ہر طرح کی صورتحال سے نمٹنے کو تیار ہیں۔‘ عرفات کے میدان میں بھی خصوصی حفاظتی انتطامات کیے گئے ہیں اور فضا میں ہیلی کاپٹر گشت کر رہے ہیں۔ حکام کو خدشہ ہے کہ اس موقع پر امریکہ مخالف مظاہرے ہو سکتے ہیں۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||