BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 27 January, 2004, 12:37 GMT 17:37 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اقوامِ متحدہ: عراق جانے پر تیار
اقوامِ متحدہ

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کوفی عنان نے کہا ہے کہ وہ عراق میں انتخابات کے جلد انعقاد کے فیصلے کے لئے اقوامِ متحدہ نے ماہرین کی ایک ٹیم عراق بھیجنے پر رضامند ہیں۔

انہوں نے یہ بیان فرانس کے دارالحکومت پیریس میں دیا

تاہم ماہرین کی یہ ٹیم عراق صرف اس صورت میں جائے گی اگر اسے اقوامِ متحدہ سے کلیئرنس ملے گی۔

کوفی عنان کا یہ بیان عراق میں اہلِ تشیع کی طرف سے اتحادی فوج کے اس منصوبے کی مخالفت کے بعد سامنے آیا ہے جس کے مطابق انتخابات کے بغیر ہی اقتدار منتقل کیے جانے کی بات کی گئی تھی۔

بغداد میں امریکی ہیڈکوارٹر کے پاس راکٹ کا ایک دھماکہ بھی ہوا ہے لیکن اس میں کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

اقوامِ متحدہ کے تازہ ترین فیصلے کے پیچھے عراق کے امریکی ناظم پال بریمر اور وہاں کی حکمراں کونسل کے ایک وفد کی اقوامِ متحدہ کو پیش کی جانے والی وہ درخواست ہے جس میں کہا گیا تھا کہ ادارے کا ایک وفد عراق بھیجا جائے۔

اکتوبر میں اقوامِ متحدہ نے اپنے صدر دفتر پر دو خود کش حملوں کے بعد عراق سے اپنا عملہ واپس بلا لیا تھا۔

ادھر امریکی انتظامیہ نے کہا ہے کہ وہ جنگ کے جواز کے لئے استعمال ہونے والی خفیہ معلومات پر نظرِ ثانی کرے گی۔

عراق میں وسیع تباہی کے ہتھیار نہ ملنے کے باوجود وائٹ ہاؤس صدام حسین کو معزول کرنے کے فیصلے کا دفاع کر رہا ہے۔

اس صورتِ حال سے مربوط چند دیگر واقعات میں برطانوی وزیرِ اعظم ٹونی بلیئر کو ہٹن انکوائری کی رپورٹ کا سامنا ہے۔ یہ انکوائری وزارتِ دفاع میں کام کرنے والے ہتھیاروں کے ایک ماہر کی بظاہر خود کشی کے بعد شروع ہوئی تھی جس میں اس سوال پر بھی بڑی بحث و تمحیص ہوئی کہ کیا برطانوی حکومت نے عراق پر جنگ سے پہلے جو دستاویزات جاری کی تھیں ان میں معلومات کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا۔

اب جب کہ اقوامِ متحدہ کے ماہرین سیاسی صورتِ حال کے تجزیے کے لئے عراق جانے پر رضا مند دکھائی دیتے ہیں، عراق کے حالات بدستور کشیدہ ہیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد