BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 27 January, 2004, 01:56 GMT 06:56 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’عراق پر حملے کا فیصلہ غلط تھا‘
ہیومن رائٹس واچ نے عراق پر حملے کو غلط قرار دیا ہے
ہیومن رائٹس واچ نے عراق پر حملے کو غلط قرار دیا ہے

انسانی حقوق کی ایک عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے صدام حسین کی حکومت کو ختم کرنے کے لیے امریکہ اور برطانیہ کی طرف سے عراق پر فوجی یلغار کرنے کے فیصلہ پر سخت تنقید کی ہے۔

انسانی حقوق کی اس مقتدر تنظیم نے کہا ہے کہ جارج بش اور ٹونی بلیئر نے صدام حسین کی حکومت کو ہٹانے کے لیے پہلے کیوں اقدامات نہیں کئے۔

ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ ایک ایسے وقت سامنے آئی ہے جب وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے امریکہ کے سابق معائنہ کار نے سی آئی اے کے عراق کے بارے میں تجزیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

برطانوی وزیر اعظم ٹونی بلیئر بھی اندورنی طور پر شدید دباؤ میں ہیں اور وسیع تباہی والے ہتھیاروں کے برطانوی معائنہ کار ڈیوڈ کیلی کی موت کے بارے میں رپورٹ منظرِ عام پر آنے والی ہے۔

اپنی اس رپورٹ میں نیویارک میں قائم ہیومن رائٹس واچ تنظیم نے کہا ہے کہ افغانستان میں بھی انسانی حقوق کی صورت حال بد تر ہوتی چلی جا رہی اور اس کی بڑی وجہ ا تحادی فوج کا افغان جنگجو سرداروں پر انحصار ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بش انتظامیہ امریکہ کی سلامتی کو خطرے کا بہانہ بنا کر انتظامی احکامات کو امریکی قوانین پر ترجیج دے رہی ہے۔

روس کے حکام چیچنیا میں جنگ کو دہشت گردی کے خلاف چلائی جانے والی مہم کا حصہ کہ کر جائز قرار دے رہے ہیں اور یورپی ممالک انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو نظر انداز کر رہے ہیں۔

رپورٹ میں صدام حسین کی حکومت کے بارے میں کہا کہ سن دو ہزار تین میں سابق عراقی حکومت کی طرف سے کئے جانے والی مظالم کی نوعیت ایسی نہیں تھی کہ عراق پر فوجی یلغار کو جائز قرار دیا جا سکے۔

بش انتظامیہ اور ٹونی بلیئر اس حملہ کو جائز قرار نہیں دے سکتے۔

دریں اثنا اسلحہ کے امریکی معائنہ کار ڈاکٹر کے جہنوں نے حال ہی میں استعفی دے دیا تھا ایک ریڈیو انٹرویو میں کہا کہ سی آئی اے کو عراق کے بارے میں اپنی رپورٹس کے بارے میں وضاحت کرنی چاہیے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد