BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 26 January, 2004, 13:23 GMT 18:23 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
جکارتہ حملہ: نشانہ امریکی تھے
محمد رئیس
عدالت سے محمد رئیس کو سزائے موت بھی ہو سکتی ہے

ایک مشتبہ اسلامی شدت پسند نے انڈونیشیا کی ایک عدالت کو بتایا ہے کہ گزشتہ سال اگست کے مہینے میں جکارتا کے میریٹ ہوٹل پر کئے جانے والے حملے کا اصل نشانہ امریکی شہری تھے۔

محمد رئیس پر الزام ہے کہ انہوں نے ان خودکش بمباروں کو بھرتی کیا تھا جنہوں نے میریٹ ہوٹل پر حملہ کیا تھا۔

حملے میں ہالینڈ کے ایک شہری سمیت بارہ افراد ہلاک جبکہ ایک سو پچاس زخمی ہوئے تھے۔

مقدمے کے مرکزی ملزمان، اظہری حسین اور نورالدین محمد ٹاپ، جن کا تعلق ملائشیا سے ہے، ابھی تک مفرور ہیں۔

محمد رئیس نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ حملے میں جو لوگ ہلاک ہوئے ان میں سے زیادہ تر کا تعلق انڈونیشیا سے ہی تھا۔

’مجھے افسوس ہے کہ اس حملے میں مسلمان نشانہ بنے جبکہ میں نے تو امریکیوں کو نشانہ بنایا تھا۔ اب مجھے اس بات کا حساب دینا پڑے گا کیونکہ میں میریٹ پر حملے میں ملوث تھا۔‘

عدالت نے مقدمے کی سماعت چار فروری تک کے لے ملتوی کر دی۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد