| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
مریخ پر دوسری گاڑی اترگئی ہے
امریکی خلائی ادارے ناسا نے کہا ہے کہ مریخ پر دوسری ’روور وہیکل‘ یا تحقیقاتی گاڑی اتار دی گئی ہے۔ اس گاڑی جس کو ’اوپرچونیٹی‘ یا موقعہ کا نام دیا گیا ہے مریخ پر دوسری طرف اتاری گی ہے۔ تین ہفتے قبل بھی ناسا نے اس طرح کی پہلی تحقیقاتی گاڑی جس کا نام سپرٹ تھا مریخ پر اتاری تھی۔ ناسا کے اعلان کے مطابق دوسرے مشن کے مریخ کی سطح کو چھونے کے تھوڑی دیر بعد انہیں اس سے واضح سگنل ملنے شروع ہو گئے تھے۔ اس تحقیقاتی گاڑی کو ایک پیراشوٹ کے ذریعے مریخ کی سطح پر اتارا گیا۔ ناسا کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ انہیں سپرٹ سے رابطہ بحال کرنے میں کافی حد تک کامیابی حاصل ہو گئی ہے۔ ان دونوں خلائی گاڑیوں کو مریخ پر پانی کی موجوگی کی تحقییق کے سلسلے میں اتارا گیا ہے۔ یہ مشن اس سوال کا جواب تلاش کرنے کی کوشش کرے گا کہ کیا کبھی سرخ سیارے پر زندگی رہی ہے۔ تاہم یورپ کی خلائی تحقیقاتی مرکز نے اطلاع دی ہے کہ اس سیارے سے موصول ہونے والی معلومات سے مریخ پر برف کی موجودگی کا پتہ چلا ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||