امریتا پریتم اور نارنگ کے لیے اعزاز  | | امریتا پرتیم نے بھارت کا دوسرا بڑا اعزاز پدماوی بھوشن حاصل کیا ہے | |
بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر جن شخصیات کو ملک کا دوسرا بڑا اعزاز دیا گیا ہے ان میں پنجابی کی ممتاز ادیبہ، امریتا پریتم، نامور ماہر فلکیات جینت وشنو نرلی کر اور سابق چیف جسٹس انڈیا ایم این وینتکٹا چالیہ شامل ہیں۔ انہیں پدماوی بھوشن کا اعزاز دیا گیا ہے ہندوستان کا سب سے بڑا اعزاز بھارت رتنا ہے جو اس سال کسی کو نہیں دیا گیا۔  | | گوپی چند نارنگ کو پدما بھوشن ملا ہے جوبھارت کو تیسرا بڑا اعزا ہے | |
تیسرا بڑا شہری اعزاز پدما بھوشن ، اردو کے نامور نقاد گوپی چند نارنگ ، بالی ووڈ کے ممتاز اداکار سومیترا بینرجی ، فلم ڈائریکٹر گلزار، جاپان کے سابق وزیر اعظم یشیرو موری، صحافی ایم وی کاتھ، سائنسدان گووندا راجن پدما نابھن اور موسیقار کومل کوٹھاری شامل ہیں۔ پدما شری کا اعزاز پانے والوں میں کرکٹ کپتان ، سوراو گنگولی اور ان کے نائب کپتان راہول ڈ راوڈ ، بالی ووڈ کے اداکار انوپم کھیر ہاکی کے کھلاڑی دلیپ کمار پترکے اور گلوکار پرشوم داس جلوٹا بھی شامل ہیں۔ |