| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت ہمارا ساتھ دے
برازیل کے صدر لوئی اناشو لولا ڈسلوا نے بھارت سے کہا ہے کہ وہ عالمی تجارتی رجحان کو چیلنج کرنے کے لئے برازیل کے ساتھ مل جائے۔ دہلی میں گفتگو کرتے ہوئے لولا ڈسلوا نے کہا کہ دونوں ممالک میں بہت سی قدریں مشترک ہیں، اس لئے اگر دونوں ممالک تجارتی میدان ایک دوسرے کا ساتھ دیں تو وہ عالمی تجارت کے خدوخال تبدیل کر سکتے ہیں۔ بھارت اور برازیل ان ممالک کے گروپ کی قیادت کر چکے ہیں جنہوں نے میکسیکو میں گزشتہ برس ہونے والے ناکام مذاکرات میں ترقی یافتہ ممالک پر زور دیا تھا کہ وہ ایک مرحلہ وار پروگرام کے تحت اپنے کسانوں کو دی جانے والی مراعات ختم کر دیں۔ اگرچہ اس وقت مذاکرات ناکام ہو گئے تھے لیکن اب امریکہ نے عندیہ دیا ہے کہ وہ اس معاملے پر مزید بات چیت کے لئے تیار ہے۔ برازیل نے اس امریکی پیشکش کا خیر مقدم کیا ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||