| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
برما کی بوریت کے باعث ٹریفک رک گئی
نیوزی لینڈ کے سب سے بڑے شہر آکلینڈ میں ایک ہتھنی نےگاڑیوں کے ہجوم میں گھس کر لوگوں کو پریشان اور حیران کر دیا۔ یہ ہتھنی جس کا نام ’برما‘ ہے اور جو ایشیائی نسل کی ہے، چڑیا گھر میں اتنی بور ہوگئی تھی کہ جعمہ کی صبح اس نے بھاری سی ایک لکڑی بجلی کے تاروں کے اوپر ڈال دی اور پھر جالیاں توڑنے کے بعد باہر چلی گئی۔ باہر نکلنے کے بعد ڈھائی ٹن وزنی یہ ہتھنی لوگوں کے لئے بنے ہوئے ایک پارک میں گھس گئی اور ’سیر‘ شروع کر دی۔ اگرچہ برما نے پارک میں کسی کے لئے بھی کوئی مشکل پیدا نہیں کی لیکن پولیس نے سڑکیں بند کردیں اور چڑیا گھر کے عملے سے کہا گیا کہ وہ ہتھنی کو واپس لے کر جائیں۔ یہ ہتھنی پچیس منٹ تک مکل طور سے آزاد رہی۔ اب آکلینڈ میں چڑیا گھر کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ اس واقعہ کے بعد وہ نہ صرف سیکورٹی سخت کردیں گے بلکہ ہاتھیوں پر نظر رکھیں گے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||