| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
گجرات میں بارہ افراد گرفتار
بھارت کے وفاقی تفتیشی ادارے سی بی آئی نےگجرات فسادات میں قتل و اجتماعی زیادتی کے الزام پر بارہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ ان ملزمان کو جمعرات کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ بھارت کی عدالت عظمیٰ نے پچھلے ماہ سی بی آئی کو حقوق انسانی کمیشن کی اس شکایت کی تفتیش کرنے کی ہدایت کی تھی جو گجرات کی ایک مسلمان خاتون کے بیان کی بنیاد پر کی گئی تھی۔ بلقیس بانو نامی اس خاتون نے بتایا تھا کہ فسادات کے دوران انہوں نے چودہ مسلمان افراد کا قتل اور تین مسلمان عورتوں پر جنسی زیادتی ہوتے دیکھی۔ بلقیس بانو مسلمانوں کے اس گروپ میں تھیں جن پر حملہ کیا گیا لیکن تشدد کے دوران انہوں نے ایسا ظاہر کیا کہ وہ مر چکی ہیں اور یوں وہ بچ گئیں۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||