BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 21 January, 2004, 08:54 GMT 13:54 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’ بیلی ڈانس صرف مصریوں کو آتاہے‘
بیلی ڈانسر
مصر کا روایتی رقص

مصر کی عدالت نے اس فیصلے کو برقرار رکھا ہے جس میں غیر ملکیوں پر مصر میں بیلی ڈانس کے رقص کرنے پر پاندی لگائی گئی تھی۔

عدالت نے اس فیصلے کے خلاف روسی اور آسٹریلوی رقاصاؤں کی اس اپیل کو رد کرتے ہوئے کہا کہ مصر کی وزارت افرادی قوت کو اس فیصلے کا پورا حق تھا۔

قاہرہ میں کونسل آف سٹیٹ کی عدالت نے کہا کہ قانون کے مطابق وزارت کو حق ہے کہ وہ مخصوص پیشوں میں غیر ملکیوں کے کام کرنے پر پابندی لگا سکے۔

مصر میں بیلی ڈانس کی غیر ملکی رقاصاؤں پر پابندی یکم جنوری سے عمل میں آئی ہے۔

بیلی ڈانس کرنے والی اول درجے کی رقاصاؤں کو ایک رات میں ساڑھے تین ہزار ڈالر تک مل سکتے ہیں۔

حالیہ برسوں میں غیر ملکی رقاصاؤں کی بہت بڑی تعداد مصر میں کام کے غرض سے آئی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق ملک میں کام کرنے والی بیلی ڈانسرز میں سے غیر ملکیوں کی تعداد ایک تہائی تک پہنچ چکی تھی۔

مصر کے نائٹ کلب کے مالکان اس فیصلے سے زیادہ خوش نہیں ہیں۔ ایک نائٹ کلب کے مینیجر نے امریکی روزنامہ ’دی نیو یارک ٹائمز‘ کو بتایا کہ غیر ملکی خواتین بہت محنت کرتی تھیں اور وہ پرانی مصری فلموں سے رقص کے مختلف انداز سیکھ کر اپنی پرفارمنس میں شامل کرنے کی کوشش کرتی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مصری رقاصاؤں کا خیال ہے کہ کیونکہ وہ مصری ہیں لہذا ان کو بیلی ڈانس کا سب کچھ آتا ہے اور کچھ سیکھنے یا اپنانے کی ضرورت ہی نہیں۔

کچھ مصریوں کا خیال ہے کہ یہ رقص صرف مصری ہی صحیح معنوں میں کر سکتے ہیں۔

لیکن مسئلہ یہ ہے کہ اپنی اس ثقافتی روایت کو برقرار رکھنے کی خواہش کے باوجوں بہت کم مصری یہ چاہیں گے کہ ان کی اپنی بیٹیاں یہ پیشہ اپنائیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد