BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 20 January, 2004, 13:52 GMT 18:52 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بغداد: پھر امریکہ مخالف مظاہرہ
احتجاج
عراق کی شیعہ آبادی انتقال اقتدار سے متعلق امریکی منصوبے کو شک کی نظر سے دیکھتی ہے

عراق میں شیعہ مسلمانوں نے ایک بار بھر انتقال اقتدار کے امریکی منصوبے کے خلاف احتجاج کیا ہے۔

یہ احتجاجی مظاہرہ ایک ایسے وقت ہوا ہے جب اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کوفی عنان عراق میں صورت حال کا جائزہ لینے کے لئے ایک ٹیم بھیجنے والے ہیں۔

اقوام متحدہ کی یہ ٹیم اس بات کا جائزہ لے گی کہ آیا عراق میں آئندہ چند ماہ میں براہ راست انتخابات ہو سکتے ہیں۔

شعیہ رہنماء مقتعدہ الصدر کے ہزاروں حامیوں نے بغداد میں عراق کو ایک وفاقی ریاست بنانے کے فیصلے کی مذمت کی اور براہ راست انتخابات کا مطالبہ کیا۔

امریکی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عبوری حکومت کا انتخاب علاقائی کمیٹیوں کے اجلاس میں عمل میں آنا چاہیے کیونکہ عام انتخابات کے لئے کافی وقت نہیں ہے۔

بغداد میں بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ عراق کی شیعہ آبادی کو شبہ ہے کہ وفاقی حکومت کے قیام سے متعلق کردوں کے مطالبات سے ملک متحد ہونے کے بجائے تقسیم ہو گا۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد