BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 16 January, 2004, 13:57 GMT 18:57 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
افغان ٹی وی: خواتین گلوکارہ ابھی نہیں

افغانستان میں سرکاری ٹی وی پر خواتین کو دکھانے کا فیصلہ یہ کہہ کر واپس لے لیا گیا ہے کہ ابھی ملک اس طرح کی نشریات کے لئے تیار نہیں ہے۔

پیر کے روز معروف گلوکارہ سلمٰی کا ایک پرانا نغمہ ٹی وی پر نشر کیا تھا۔ یہ انیس سو بانوے کے بعد ایسا پہلا موقعہ تھا۔

تاہم سرکاری ٹی وی کے ایک سینیئر اہلکار عزیزاللہ ارینفار نے خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ ’موجودہ حالات خواتین کے گانے کے لئے سازگار نہیں ہیں۔‘

یہ فیصلہ سپریم کورٹ کی شکایت کے بعد کیا گیا ہے۔

مسٹر ارفنیار نے اس بات سے انکار کیا کہ نشریاتی ادارے کو عدالت سے کوئی خط ملا جس میں اس پروگرام کو بند کرنے کا مطالبہ کیاگیا۔

تاہم انہوں نے کہا کہ فی الحال یہ رکارڈنگ نہیں دکھائی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’ہمیں خبر ہے کہ یہ اقدام قبل ازوقت ہے، اور کئی ایسے قدامت پسند حلقوں میں قابل قبول نہیں ہے جن کا ملک پر کافی اثر ہے۔‘

افغانستان کے سپریم کورٹ نے، جس میں اکثریت سابق مجاہدین کی ہے، اکثر ملک میں میڈیا پر اسلامی عقائد کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے۔

پیر کے روز نشر کی جانے والی فٹیج میں گلوکارہ سلمیٰ کا ایک پرانا نغمہ دکھایا گیا جس میں انہوں نے برقہ نہیں سکارف پہنا تھا۔

چیف جسٹس احمد مانوی نے کہا کہ ’ اس چیز کو بند کیا جانا چاہئیے۔ ہم عورتوں کے ناچنے گانے کے خلاف ہیں۔‘

اس پر خواتین رہنماؤں نے سخت رد عمل ظاہر کیا۔ خواتین کے امور کی وزیر حبیبہ سرابی نے کہا کہ ’سپریم کورٹ ایسے معاملات میں مداخلت کر رہا ہے جو ان کا کام نہیں ہے۔ وہ لوگوں پر اپنی مرضی مسلط کرنا چاہتے ہیں۔‘

’میں نے مس سلمٰی کی ریکارڈنگ میں کوئی بھی ایسی چیز نہیں تھی جو غیر اسلامی ہو، وہ بس شائستگی سے بیٹھی گانا گا رہی تھیں۔‘

انیس سو بانوے میں نجیب اللہ حکومت کے خاتمے کے بعد خواتین گلوکارائیں سرکاری ٹی وی پر نظر نہیں آئی ہیں۔ اور پھر جب انیس سو چھیانوے میں طالبان بر سر اقتدار آئے تو انہوں ٹی وی پر مکمل پابندی لگا دی۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد