BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 14 January, 2004, 13:23 GMT 18:23 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ایران، پارلیمانی اراکین کا احتجاج جاری
اراکین پارلیمان کا احتجاج
احتجاج پچھلے چار روز سے جاری ہے

ایران میں اراکین پارلیمان نے اصلاح پسند امیدواروں پر پابندی لگانے کے فیصلے کے خلاف اپنا احتجاج جاری رکھا ہے۔

منگل کو ایران کے صدر محمد خاتمی نے احتجاج کرنے والے اراکین سے کہا تھا کہ وہ ان اب یہ دھرنا چھوڑ دیں اور صدر خاتمی اس پابندی کو ختم کروانے کی پوری کوشش کریں گے۔

یہ پابندی ملک میں پارلیمان کی ب=نگرانی کرنے والی قدامت پسند محافظ کونسل ’شورائے نگہباں‘ نے لگائی تھی۔

منگل کو ایرانی صدر محمد خاتمی نے قدامت پسندوں کو دھمکی دی بھی دی تھی کہ وہ اور ان کی تمام انتظامیہ مستعفی ہو جائے گی۔ لیکن ساتھ انہوں نے ان احتجاج کرنے والے اسی کے قریب اراکین پارلیمان سے ملاقات میں ان سے کہا تھا کہ وہ احتجاج ختم کر کے اپنی پارلیمانی ذمہ داریاں دوبارہ سنبھال لیں۔

لیکن احتجاج کرنے والے اراکین کہتے ہیں کہ وہ احتجاج اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک کونسل یہ پابندی ختم نہیں کرتی۔

اصلاح پسند اراکین پارلیمان عیراج ندیمی نے بتاتیا کہ ’ملاقات میں ہم سے خاتمی نے کہا کہ ہم یہ دھرنا ختم کر دیں اور پارلیمان کا کام دوبارہ شروع کریں۔ خاتمی کا خیال ہے اب بھی مذاکرات کے ذریعے ہم اپنا مطالبہ منوا سکتے ہیں۔‘

احتجاج کرنے والوں نے خاتمی کی درخواست پر بات کرنے کے بعد فیصلہ کیا کہ وہ احتجاج کو جاری رکھیں گے اور یہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک کونسل اس پابندی کو ختم نہیں کرتی۔

ایرانی پارلیمان کے سپیکر محسن ارمین کا کہنا ہے کہ نگراں کونسل فروری میں ہونے والے انتخابات میں اس طرح سے پارلیمان میں اپنے امیدوار بھرنا چاہتی ہے۔

بدھ کو احتجاج کا چوتھا دن تھا۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد