| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
شاہ رخ خان پر دھوکہ دہی کا مقدمہ
بھارت کے شہر ممبئی کی ایک عدالت میں مشہور اداکار شاہ رخ خان کے خلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ دائر کیا گیا ہے۔ یہ مقدمہ ایک وکیل وارث پٹھان نے جائیداد کی خرید و فروخت کا کاروبار کرنے والے انیس احمد کی طرف سے دائر کیا ہے۔ انیس احمد کا موقف ہے کہ شاہ رخ نے سن دو ہزار دو میں ایک کروڑ نوّے لاکھ کی جائداد خریدی تھی لیکن ان کی فیس ادا نہیں کی جو تین لاکھ بیاسی ہزار روپے بنتی ہے۔ ان کا کہنا ہے انہوں نے بارہا شاہ رخ سے رابطہ کیا لیکن انہیں رقم ادا نہیں کی گئی۔ مذکورہ جائیداد شہر کے مغربی حصے میں واقع ایک چار منزلہ عمارت ہے۔ انیس حمد کا کہنا ہے کہ انہوں نے پولیس سے بھی رابطہ کیا لیکن وہ شاہ رخ کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے کترا رہی ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||