BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 13 January, 2004, 22:26 GMT 03:26 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
قدامت پسندوں کو خاتمی کی دھمکی
ایران میں سیاسی بحران
پارلیمانی اراکین کا احتجاج جاری ہے

ایرانی صدر محمد خاتمی نے قدامت پسندوں کو دھمکی دی ہے کہ وہ اور ان کی تمام انتظامیہ مستعفی ہو جائے گی۔

صدر خاتمی نے یہ دھمکی دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ ماہ ہونے والے انتخابات میں اصلاح پسندوں پر عائد کی جانے والی پابندیاں ختم کی جائیں۔

تہران سے بی بی سی کے جم میور کے مطابق انہوں نے اصلاح پسندوں کے خلاف دی جانے والی رولنگ کو متعصبانہ قرار دیا ہے۔

تاہم انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ بات چیت سے مسئلے کا حل تلاش کر لیا جائے گا۔

ایران میں پارلیمان کی نگرانی کرنے والی کونسل ’شورائے نگہباں‘ اب ان تین ہزار سے زائد اپیلوں کا جائزہ لے رہی ہے جو امیدواروں کی چھان بین کے دوران مشترد کیے جانے والے امیدواروں کی جانب سے دائر کی گئی ہیں۔

شورائے نگہباں ایران کا وہ ادارہ ہے جو ایرانی پارلیمنٹ اور نظام کے اسلامی اصولوں کے مطابق ہونے کو یقینی بناتا ہے۔

حکومت کے اندر اصلاح پسندوں نے پہلے ہی یہ واضح کر دیا ہے کہ اگر شورائے نگہباں نے انتخابات پر عائد کی جانے والی پابندیاں بہ اٹھائیں تو وہ مستعفی ہو جائیں گے۔

تاہم اب ایرانی صدر نے واضح طور پر کہہ دیا ہے ’ہم جائیں گے تو سب ساتھ جائیں گے اور رہیں گے تو سب ساتھ رہیں گے۔‘

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد