| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
دہشت گردی: معاونت پرسزا
حکومتِ پاکستان نے دہشت گردی کی معاونت کرنے والوں کے خلاف مزید اقدامات اٹھاتے ہوئے ایسے افراد کی سزاؤں میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا اور اس حوالے سے انسدادِ دہشت گردی کے قانون میں ترامیم منظور کر لی گئی ہیں۔ انسدادِ دہشت گردی کے قانون میں ان ترامیم کا تعلق در اصل دہشت گردی کی مالی معاونت کرنے والوں کو دی جانے والی سزاؤں میں اضافہ کرنے سے ہے۔ ترامیم کی منظوری کے بعد اگر کوئی شخص کسی طرح سے بھی دہشت گردی کی مالی معاونت کا مرتکب پایا گیا تو اسے چار سال سے بارہ سال تک قید کی سزا سنائی جا سکے گی۔ اس وقت ایسے جرم کی سزا کم سے کم چھ ماہ اور زیادہ سے زیادہ پانچ سال تک ہے۔ انسدادِ دہشت گردی کے قانون میں ترامیم کی منظوری کے بعد دہشت گردی کی مالی معاونت کرنے والے کی ضمانت بھی نہیں ہو سکے گی۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||