BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 11 January, 2004, 04:36 GMT 09:36 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
افغانستان میں تشدد، نو ہلاک
افغان تشدد

افغانستان کے جنوب میں تشدد کی نئی لہر کے نتیجے میں دو مختلف واقعات میں نو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق پانچ فوجی اس وقت ہلاک ہوگئے جب قندھار کے صوبے میں ایک دور افتادہ فوجی چوکی پر حملہ کیا گیا۔ بظاہر یہ حملہ منشیات کے سمگلروں نے کیا تھا۔ اس واقعہ میں تین فوجی زخمی بھی ہوئے۔

ادھر ہلمند کے صوبے میں حکومتی اہلکاروں کے مطابق چار مشتبہ طالبان اس وقت ہلاک ہو گئے جب وہ اس سڑک پر بارودی سرنگ بچھانے کی کوشش کر رہے تھے جس پر افغان فوجی اکثر و بیشتر گشت کرتے رہتے ہیں۔

جنوبی اور مشرقی افغانستان میں حالیہ مہینوں میں حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ہلمند کے صوبے میں چار مشتبہ طالبان کی لاشیں موسیٰ قالا اور سنجن کے قصبات میں ملیں جو قندھار کے شمال مغرب میں ایک سو دس کلو میٹر دور واقع ہیں۔

منگل کو قندھار میں ایک بم حملے میں کم از کم تیرہ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ قندھار طالبان کا گڑھ سمجھا جاتا رہا ہے۔

کچھ عرصہ قبل افغانستان کے صدر حامد کرزئی نے ایک بیان میں کہا تھا کہ تشدد کے ایسے واقعات سے افغانستان کی تعمیرِ نو کے عمل کو روکا نہیں جا سکے گا۔

انہوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ وہ جون میں ہونے والے صدارتی انتخاب میں بطور امیدوار کھڑے ہوں گے۔

بی بی سی کے عزیز اللہ خان نے بتایا ہے کہ زخمی فوجیوں کو پاکستان کے سرحدی شہر نوشکی ہسپتال لایا گیا ہے جہاں ایک کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

افغان فوجی نعمت اللہ اس حملے میں زخمی ہوئے ہیں جنہیں نوشکی ہسپتال میں علاج کے لایا گیا ہے۔

انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ لگ بھگ پندرہ حملہ آور رات کی تاریکی میں آئے ۔ پہلے انہوں نے کیمپ کے سنتری پر حملہ کیا پھر کیمپ میں موجود فوجیوں کو نشانہ بنایا۔

انھوں نے کہا ہے فوجی کیمپ میں سوئے ہوئے تھے پھر بھی انھوں نے دفاع کی کوشش کی لیکن سنبھلنے نہ پائے تھے کہ گولیوں کا نشانہ بن گئے۔ نعمت اللہ نے بتایا کہ انھوں نے رات کی تاریکی میں قریبی پہاڑیوں میں چھپ کر جان بچائی۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد