BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 08 January, 2004, 04:29 GMT 09:29 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
دیکھو کیسے آیا چور

حال ہی میں کولمبیا کے ایک فلیٹ میں رہنے والوں کے لئے ڈاکیہ ایک غیر متوقع ڈاک لایا۔ یہ ڈاک گتے کا ایک بڑا سا ڈبہ تھی اور اس ڈبے میں کوئی تحفہ تھا نہ کوئی اور چیز بلکہ اس میں ایک انسان تھا اور انسان بھی وہ جسے کوئی اگر نقب زن کہے گا تو کوئی ڈاکو یا چور۔

ہوا یوں کہ چوبیس سالہ یہ چور گتے کے بنے ہوئے ایک نسبتاً بڑے ڈبے میں بیٹھ گیا اور اس نے کسی طرح یہ بات یقینی بنا لی کہ یہ ڈبہ میڈلن کے اس علاقے کے ایک فلیٹ میں بھیج دیا جائے جہاں امراء رہتے ہیں۔

لیکن جب سکیورٹی والوں کو گتے کا یہ وزنی ڈبہ اٹھانے میں مشکل پیش آئی تو انہیں خوف ہوا کہ کہیں ڈبے میں بم نہ ہو۔ لہذٰا وہاں فوراً پولیس طلب کر لی گئی۔

جونہی پولیس والوں نے ڈبے کا معائنہ شروع کیا، ایک ہاتھ جس میں چاقو تھما ہوا تھا اچانک گتے کے ڈبے کو چیرتا ہوا باہر نکلا اور اندر سے آواز آئی ’میرا دم گُھٹ رہا ہے۔‘

پولیس کے ایک ترجمان نے رائٹرز نیوز ایجنسی کو بتایا کہ حفاظتی گارڈز یہ سمجھے تھے کہ ڈبے میں کوئی بم ہے لہذا پہلے پولیس وہاں پہنچی اور پھر بم ناکارہ بنانے والوں کو بلایا گیا۔

جب ڈبہ کھولا گیا تو اندر سے رسہ، ایک پستول، ایک نقاب اور ایک سہما ہوا نقب زن برآمد ہوا جس کی سانس پھول رہی تھی۔

نقب زن تو خیر پکڑا ہی گیا لیکن جس گھر میں یہ ڈبہ بھیجا گیا تھا وہاں کی ملازمہ کے لئے بھی یہ دن بہت خراب ثابت ہوا کیونکہ اسے فوری طور پر ملازمت سے فارغ کر دیا گیا اور اس کی وجہ یہ تھی کہ ڈبہ اس خادمہ کے نام پر بھیجا گیا تھا۔ تاہم پولیس نے اسے ملزم کا ساتھی قرار نہیں دیا۔

اور اب-----اب کولمبیا کی پولیس مقامی لوگوں کو خبردار کر رہی ہے کہ وہ چوکنا رہیں اور خیال رکھیں کہ کہیں انہیں بھی کوئی بڑی سی چیز تو نہیں بھیجی جا رہی حالانکہ لگتا نہیں کہ چور کا راز کھلنے پر نقب لگانے کے لئے کوئی یہ طریقہ آزمانے کی کوشش کرے گا۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد