| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
جسے اللہ رکھے
سونگھ کر سراغ لگانے والے ایک کتے کی مدد سے بام میں ایک ساٹھ سالہ خاتون کو آٹھ روز بعد زندہ بازیاب کر لیا گیا ہے۔ امدادی کارکنوں نے ایران میں زلزلے سے تباہ شدہ شہر بام میں ایک عمارت کے ملبے سے آٹھ روز بعد ایک عورت کو زندہ بازیاب کیا ہے۔ ہلال احمر کے ایک اہلکار نے بتایا ہے کہ آٹھ روز تک مسلسل زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے باوجود تقریباً ساٹھ سال کی عمر رسیدہ اس خاتون کی حالت بالکل ٹھیک ہے۔ ملبے میں اس خاتون کی موجودگی کا انکشاف سونگھ کر سراغ لگانے والے ایک کتے نے کیا۔ جس کے بعد امدادی کارکنوں کو ملبہ ہٹا کر خاتون کو باہر نکالنے میں تین گھنٹے لگے۔ زلزلے میں اب تک ہلاک ہونے والے تیس ہزار افراد کی تدفین ہو چکی ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||