’مشرف کوووٹ نہیں دیں گے‘ ہارون رشید، بی بی سی اردو ڈاٹ کام پشاور |  |
 | | اجلاس کی صدارت جماعت کے سربراہ اسفندیار ولی نے کی | |
عوامی نیشنل پارٹی نے صدر پرویز مشرف کو اعتماد کا ووٹ نہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس بات کا فیصلہ جماعت کی مرکزی کمیٹی نے صوبائی دارالحکومت پشاور میں سوموار کے روز ایک اجلاس میں کیا جس کی صدارت جماعت کے سربراہ اسفندیار ولی نے کی۔ اجلاس کے بعد صحافیوں کو اس کے فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے جماعت کی صوبائی صدر بیگم نسیم ولی خان نے کہا کہ ان کی جماعت نے صدر کو اعتماد کا ووٹ دینے سے انکار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر کے انتخاب میں آئینی تقاضوں کو پورا نہیں کیا گیا ہے اور نہ ہی آئین میں صدر کے لئے اعتماد کے ووٹ کی گنجائش ہے۔ انہوں نے اپنے فیصلے کے حق میں مزید کہا کہ آئین کے مطابق سرکاری افسر صدر نہیں بن سکتا۔ عوامی نیشنل پارٹی اس وقت ملکی سیاست میں نا تو اتحاد برائے جمہوریت اور نہ کسی اور سیاسی اتحاد کا حصہ ہے۔ |