| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایران: چالیس کروڑ ڈالر کی امداد
خلیج کے چھ ملکوں پر مشتمل گلف کوپریشن کونسل نے ایران کے علاقے بام میں زلزلے سے متاثرہونے والے افراد کے لیے چالیس کروڑ ڈالر کی امداد مہیا کرنے کا اعلان کیا ہے۔ خیلج تعاون کونسل کا ایک ہنگامی اجلاس سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہوا جس میں زلزلے سے متاثرہ افراد کے لیے فوری طور پر چالیس کروڑ ڈالر کی امداد دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ خیلج تعاون کونسل کا ہنگامی اجلاس اقوام متحدہ کے اس اعلان کے بعد بلایا گیا تھا جس میں زلزلے سے متاثرہ افراد کی امداد کے لیے مزید رقم کی فراہمی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
اقوام متحدہ نے کہا ہےکہ عالمی برادری نے بڑی فراخدلی اور سرعت سے امداد مہیا کی ہے لیکن آنے والے دنوں میں بے گھر ہونے والے تقریباً ایک لاکھ افراد کی آباد کاری کے لیے امداد کی ضرورت ہوگی۔ اس زلزلے میں مرنے والے پچس ہزار افراد کی تدفین کر دی گئی ہے۔ تاہم اب عمارتوں کے ملبے سے کسی کے زندہ بچ جانے کی امید باقی نہیں رہی اور بہت سی تنظیموں نے اپنے کارکنوں کو واپس بلانا شروع کر دیا ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||