| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق: پانچ امریکی ہلاک چار زخمی
عراق میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران پانچ امریکی فوج ہلاک اور چار زخمی ہو گئے ہیں۔ امریکی فوج کے ترجمان کے مطابق جمعرات کو بکوبہ شہر میں واقع ایک فوجی اڈے پر راکٹ فائر کیا گیا جس میں ایک فوجی ہلاک اور چار زخمی ہو گئے۔ اس سے پہلے باقوبہ میں ہی ایک امریکی فوجی سڑک کے کنارے ایک بم کو ناکارہ بنانے کی کوشش میں ہلاک ہو گیا۔ بغداد کے شمال میں واقع قصبے بلاد میں ایک امریکی فوجی ہلاک ہو گیا۔ جمعرات کی رات باقوبہ میں ہی امریکی فوجی اڈے پر ایک حملے میں دو امریکی فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔ ایک دوسرے حملے میں عراقی جنگجؤں نے بغداد شہر کے وسط میں واقع اتحادی فوج کے ہیڈ کواٹر پر راکٹ داغے۔ تاہم اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دریں اثنا امریکی فوج کی بغداد کے اردگرد بمباری جاری ہے۔ گزشتہ دو دنوں سے بغداد کے ارگرد دھماکوں کی آوازیں سنی جا رہی ہیں اور ان دھماکوں میں ہونے والے جانی اور مالی نقصان کے بارے میں کوئی تفصیل معلوم نہیں ہو سکی۔ عراق میں مئی سے جنگ ختم ہونے کے اعلان کے بعد سے اب تک دو سو سے زیادہ فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||