BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 19 December, 2003, 08:52 GMT 13:52 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
جاپان کی میزائل شیلڈ
میزائیل زمین کے ساتھ ساتھ بحری جہازوں پر بھی تعینات کیےجائیں گے

جاپان نے ممکنہ میزائل حملوں سے بچنے کے لئے ایک میزائل شیلڈ یا دفاعی نظام بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

جاپان کا کہنا ہے کہ یہ صرف دفاعی مقاصد کے لئے نصب کیا جائے گا اور اس کا دوسرے ممالک کو نقصان پہنچانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

جاپان کی دفاعی ایجنسی کا کہنا ہے کہ جاپان آئندہ پانچ برس میں امریکہ کے تیار کئے ہوئے دفاعی میزائل نظام پر ساڑھے چھ ارب ڈالر خرچ کرے گا۔

یہ نظام سن دو ہزار سات اور دو ہزارگیارہ کے درمیان نصب کیا جائے گا۔

جاپان نےاس دفاعی نظام کو نصب کرنے کے متعلق اس وقت سے غور کرنا شروع کر دیا تھا جب پانچ برس قبل شمالی کوریا نے جاپان کی فضائی حددو میں ایک بیلِسٹک میزائل داغا تھا۔

اور شمالی کوریا کےجوہری پروگرام کے پس منظر میں اس بیلِسٹک میزائل ڈفینس (بی ایم ڈی ) نظام کے لیے حمایت میں اضافہ ہوا ہے۔

بی ایم ڈی تعینات کرنے کا فیصلہ جاپان کی سیکیورٹی کونسل نے دفاعی ایجنسی کی سفارش کے بعد کیا۔

چیف کیبینٹ سیکریٹری یاسوو فکودا نے کہا کہ ’یہ صرف ایک دفاعی نظام ہے اور اس سے ہمارے پڑوسیوں کو خطرہ محسوس نہیں ہونا چاہئیے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’ہم اپنے قوم کے دفاع اور وسیع تباہی کے ہتھیاروں کو پھیلنے سے روکنے کے لئے سب کچھ کریں گے۔‘

حکومت نے مارچ دو ہزار پانچ تک ملک کے دفاعی معاملات کا مکمل جائزہ لینے کی تجویز بھی پیش کی ہے۔ اس میں سیکیورٹی کی بدلتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر جاپان کی دفاعی پالیسی میں تبدیلیاں بھی شامل ہو سکتی ہیں۔

اس کے تحت ہتھیاروں کی برآمد پر پابندی پر از سر نو غور کیا جائے گا، جس میں شاید اس لئے ترمیم کی جائے کہ جاپان امریکہ کے ساتھ تکنیکی اشتراک کر سکے۔

جاپان کو شمالی کوریا کی جانب سے کئی میزائیل تجربوں سے تشویش ہوئی ہے۔

انیس سو اٹھانوے میں شمالی کوریا نے جاپانی حدود میں ایک میزائل داغا جس کے ایک سال بعد ٹوکیو نے واشنگٹن کے ساتھ مل کر ایک دفاعی میزائل نظام بنانے پر تحقیق شروع کر دی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد