| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
بغداد: دھماکے میں ایک ہلاک
عراق میں ایک اہم شیعہ گروپ کے دفتر میں بم دھماکے میں کم سے کم ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں۔ دھماکہ عراق میں سپریم کونسل برائے اسلامی انقلاب (ایس سی آئی آر آئی) نامی شیعہ سیاسی تنظیم کی ایک عمارت میں ہوا۔ گروپ کے اہلکاروں نے کہا ہے کہ کئی افراد زخمی ہوئے ہیں۔ یہ عمارت ایس سی آئی آی آئی کے مسلح بازو بدر ملیشیا کے زیرِ استعمال تھی۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔ ایس سی آئی آر آئی عراقی حکمران کونسل کی ایک رکن جماعت ہے اس کے ایک رہنما عبدالعزیز حکیم اس وقت کونسل کے سربراہ ہیں۔ بدھ کے روز کونسل کے ایک سینیئر لیڈر کو ان کے گھر کے قریب گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ یاد رہے اگست میں نجف میں اس گروپ اور عراق میں شیعوں کے اہم لیڈر باقر الحکیم بم دھماکے میں ہلاک ہوگئے تھے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||