BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 11 December, 2003, 17:43 GMT 22:43 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
عراقی فوجیوں کی بغاوت؟

پنٹاگن کے حکام کے مطابق عراق میں نئی فوج سے ایک تہائی سے زیاددہ عراقیوں نے استعفیٰ دے دیا ہے۔

اس بغاوت نما کارروائی میں نئی عراقی فوج کی پہلی بٹالین کے سات سو میں سے تین سو سپاہی شامل ہیں۔ بظاہر انہوں نے تنخواہوں کے مسئلے پر ہڑتال اور افسران بالا کی حکم عدولی سے اپنی کارروائی کا آغاز کیا۔

اتحادی فوج کے ذرائع کا کہنا ہے کہ باغی فوجیوں کا مطالبہ تھا کہ انہیں پولیس والوں سے زیادہ تنخواہ دی جائے کیونکہ پولیس اہلکار کام کے بعد اپنے گھر جا سکتے ہیں جبکہ فوجیوں کو لمبے عرصے کے لیے بیرک میں ہی رہنا پڑتا ہے۔

اپنے آبائی شہروں اور دیہات کو آئے ہوئے کچھ فوجیوں کو، امریکی حملہ آوروں کا ساتھ دینے پر قتل کی دھمکیاں بھی ملتی رہتی ہیں، اور فوج کے حوصلے پست ہونے کی ایک وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے۔

عراق کے امریکی منتظم پال بریمر نے کام سنبھالتے ہی صدام حسین کی فوج کو تحلیل کر دیا تھا، اور اس کے بعد سے اتحادی طاقتیں ایک نئی اورنسبتاً چھوٹی عراقی فوج قائم کرنے میں مصروف ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق اس مجوزہ فوج میں پینتیس ہزار کے قریب افراد ہوں گے۔

کئی ہزار افراد کو پولیس کی تربیت بھی دی جا رہی ہے تاکہ سکیورٹی کے فرائض جلد از جلد عراقیوں کو سونپے جا سکیں۔

لیکن کسی عراقی کے لئے فوجی یا سپاہی بننا خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ کئی پولیس والوں اور نجی محافظوں پر حملے ہو چکے ہیں یا انہیں جان کی دھمکی دی گئی ہے۔

اس بغاوت کے جواب میں اب اتحادی فوج نے اعلان کیا ہے کہ وہ سکیورٹی سے متعلق تمام شعبوں کی تنخواہوں پر نظر ثانی کرے گی۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد