BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’امریکی مجھے نہیں پکڑ سکے‘
حکمت یار

باغی افغان سردار گلبدین حکمت یار سے منسوب ایک پیغام میں کہا گیا ہے کہ اس سال وہ کئی مرتبہ امریکی فوج کے ہاتھوں پکڑے جانے سے بچے ہیں۔

یہ پیغام جو ایک وڈیو ٹیپ اور ایک کسیٹ پر موجود ہے پاکستان میں ایسوسی ایٹڈ پریس اور بی بی سی کے دفاتر میں بھیجا گیا ہے۔

گزشتہ برس فروری میں امریکہ نے حکمت یار کو دہشت گرد قرار دیا تھا۔

حکمت یار کابل میں حامد کرزئی کی مرکزی حکومت کے خلاف ہیں اور زور دیتے ہیں کہ افغانستان میں غیر ملکی افواج کے خلاف جنگ کی جانی چاہیے۔

بی بی سی کے تجزیہ نگار رحیم اللہ یوسف زئی کہتے ہیں کہ وڈیو ٹیپ سے دکھائی دیتا ہے کہ حکمت یار کی صحیت ٹھیک ہے۔

اس ٹیپ میں حکمت یار کا ایک طویل بیان ہے جس میں وہ افعانستان کے اندر امریکی فوجوں سے اپنی مد بھیڑ کے بارے میں بتا رہے ہیں۔

وہ کہتے ہیں ’کئی ایسے مواقع آئے کہ میں ایسے مقام پر تھا جہاں سے امریکی فوجی اڈے کا فاصلہ محض پانچ سو گز تھا۔ امریکی ہیلی کاپٹر میرے سر کے اوپر اڑ رہے تھے اور ہم انہیں کلاشنکوف کی فائرنگ سے نشانہ بنا سکتے تھے۔ لیکن پھر بھی امریکی مجھے پکڑنے میں ناکام رہے۔‘

اس ہفتے کے شروع میں امریکی وزیرِ دفاع ڈونالڈ رمز فیلڈ نےکہا تھا کہ وہ ان خبروں پر تبصرہ نہیں کریں گے کہ امریکی فوجیوں نے حکمت یار کے حمایتیوں کو غیر مسلح ہونے کے لئے کہا ہے۔ گو ان کا کہنا تھا کہ ایسا کر کے ضرور دیکھنا چاہیے۔

رمز فیلڈ کا کہنا تھا ’ہماری کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگ ہمارے ساتھ ہوں نہ کہ ہمارے خلاف لیکن حکمت یار ہمارے ساتھ نہیں ہیں۔‘

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد